محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز سے بھی دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول ہے تاہم محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی طرح اس سیریز میں بھی ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ جبکہ سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ لنکا پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے اور جلد ہی ان کی لیگ میں شرکت کیلئے روانگی متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جس پر ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں