انگلش بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف سے بولنگ کے گُر سیکھنے کا اعتراف کیا ہے۔
جیمز اینڈرسن ان دنوں ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجودتھے جہاں انہوں نے 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش بولر جیمز اینڈرسن کا آسٹریلوی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ کو دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔
برطانوی بولر نے کہا کہ مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کوکا بورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیےکچھ سیکھیں، آصف جس انداز میں گیند کر رہے تھے، وہ سوئنگ نہیں تھا۔
جیمز اینڈرسن نے کہا کہ محمد آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد میں نے اس طرح سے ہی پریکٹس کی، جبکہ میں نے میچز میں بھی اس انداز سے بولنگ کی جس کا مجھے کافی فائدہ ہوا۔
واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے برطانوی فاسٹ بولر ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 640 ہے۔