متحدہ عرب امارات: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 67 نئے کیسز رپورٹ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار 500 ہوگئی ہے۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 31 ہزار 122 ٹیسٹ کیے گئے۔


وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 84 مکمل صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 36 ہزار247 ہوگئی۔

اماراتی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 16 ہزار 364 خوراکیں دی گئیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر ویکسین کی 2 کروڑ 17 لاکھ 21 ہزار 731 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں