متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں پاکستانی بزنس مین میاں عمر ابراہیم ڈائریکٹر MIH گروپ کی رہائش گاہ پر ایک خوبصورت تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں مقامی شیوخ اور پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ لوگوں نے شرکت کی-
شرکت کرنے والوں میں اویس حسن، جمیل اسحاق، راجہ محمّد سرفراز، انجنیئر زبیر خان، اقبال ابراہیم، محمّد ابراہیم، محمّد اقبال داود ، سید آصف زمان ، خالد غوری، حاجی محمّد یٰسین، کامران، طاہر منور، محمّد اجمل، افضال میمن ، رانا محمّد صفدر، بابر عزیز بھٹی ،امین سرگانہ، سجاد نذیر، میں منیرہانس ، انصر ریحان، سہیل خاور ، اشفاق احمد اور پاکستانی قونصلیٹ دبئی کے سلیم سلطان نے شرکت کی – تقریب ہذا کے مہمان خصوصی مقامی شیخ بو سلطان تھے.
اس موقع پر تقریب کے میزبان عمر ابراہیم نے امارات کی گولڈن جوبلی کا کیک کاٹتے وقت امارات کے حکمرانوں اور عوام کو پچاسویں قومی دن کی مبارکباد دی- تمام شرکا تقریب نے مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی-
اس موقع پر امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجاے گئے – میزبان میاں عمر ابراہیم نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پر تکلف ڈنر سےتواضع کی-