متحدہ عرب امارات، کورونا کیسز میں اضافہ، 2426 نئے مریض رپورٹ

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا وائرس کے 2426 نئے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اماراتی وزارت صحت کے مطابق 875 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب تک متاثرین کی کل تعداد 7 لاکھ 61 ہزار 9 سو 37 تک پہنچ چکی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 55 ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 2164 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 35 ہزار 5 سو 93 کورونا پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی مزید 33 ہزار 7 سو 92 نئی خوراکیں دی گئیں۔ اب تک مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو 2 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 4 سو 93 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں