ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری‘ٹیومر نکال دیا گیا

امریکہ میں ایک پیچیدہ سرجری میں والدہ کے پیٹ میں موجود بچے کا ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے ایک میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی کامیاب سرجری کی، بچے کی والدہ کے مطابق وہ 25 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے کے دل کے بائیں جانب ٹیومر ہے۔جسے نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایک کامیاب آپریشن میں ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا ٹیومر نکال لیا گیا۔

جس کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔ڈاکٹر نجم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جنین پر سرجری کے اس طریقہ کار کا استعمال نہیں کیا، لیکن اس بار اس کی ضرورت تھی کیونکہ ٹیومر بڑا ہو رہا تھا، جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تشخیص کے 36 گھنٹوں بعد ہی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹیومر نکالنے کے فوراً بعد ہی دل کی دھڑکن معمول پر آ گئی اور بائیں حصے کا کمپریشن ختم ہو گیا اور خون کا بہاو¿ بھی ٹھیک ہو گیا۔

ڈاکٹر نجم نے اپنے پیغام میں انتہائی فخرکرتے ہوئے یہ خبر سنائی، انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا سے ٹڑینڈ ہوئے اور سعودی عرب میں 16 سال کی محنت کے بعد ایسی مشکل سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں