مائیکرو سافٹ کا چین میں لنکڈ اِن سروسز بند کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے چین میں مقبول سوشل نیٹ ورکنگ ایپ لنکڈ اِن کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ نے چین کیجانب سے مشکل انٹرنیٹ پالیسز عائد کرنے کی وجہ سے چین میں اپنی لنکڈ اِن سروسز کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ انتظامیہ کے مطابق لنکڈ اِن سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کچھ صحافیوں کی پروفائل بلاک کرنے پر چینی حکومت کی جانب سے دباؤ کے بعد کیا ہے۔

تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ چینی عوام کے لیے صرف ملازمت فراہم کرنے والے ورژن (InJobs )کو رواں سال کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا لیکن اس میں سوشل فیڈ ، پوسٹ اور شیئر کرنے کا آپشن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ لنکڈ اِن چین میں چلنے والا واحد مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو کہ 2014 سے چینی حکومت کے واضع کردہ قوانین کی پاسداری کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں