پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز کی عبرت ناک شکست دے دی۔
لیڈز کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم انگلینڈ کے تجربہ کار بولر جیمز اینڈرسن، اولی روبنسن اور سیم کرن کی تباہ کن بولنگ کے آگے صرف 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی سمیت 9 بیٹس مین ڈبل فگر کا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔
جو روٹ نے جاوید میانداد کا بھارت کیخلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا
انگلینڈ نے اپنی اننگز میں کپتان جو روٹ کی شاندار سنچری کی بدولت 432 رنز بنائے اور بھارت پر 354 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
جواب میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 278 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں انگلینڈ کے بھارت ایک اننگز اور 76 رنز سے ہرا دیا۔
دوسری اننگر میں انگلینڈ کے اولی روبنسن نے پانچ جب کہ کریگ اورٹن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ انگلینڈ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔