لفظ ’ویکسین‘ 2021 کا ’ورڈ آف دی ایئر‘ قرار دے دیا گیا، ویکسین رواں برس سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔
امریکی ڈکشنری میریم ویبسٹر (Merriam-Webster) نے کہا ہے کہ لفظ ویکسین 2021 میں ہر روز ہمارے ڈیٹا میں اوپر رہا، میریم ویبسٹر ڈکشنری میں لفظ ویکیسن کی تلاش 2020 کے مقابلے میں رواں برس 601 فیصد بڑھی۔
دیگر ڈکشنریز ایک کمیٹی کے ذریعے ’ورڈ آف دی ایئر‘ منتخب کرتی ہیں، جبکہ ویبسٹر کا انتخاب اس بات پر ہوتا ہے کہ کسی لفظ کو کتنا تلاش کیا گیا، یہ کمپنی 2008 سے ورڈ آف دی ایئر کا انتخاب کر رہی ہے۔
لفظ ویکسین کے بعد ویبسٹر ڈکشنری پر جن الفاظ کو بہت تلاش کیا گیا ان میں Insurrection ،Infrastructure ،Nomad شامل ہیں۔