برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد بھارتی شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اسٹوری لگا کر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
نامور اداکار رنویر سنگھ نے بھی انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے لتا منگیشکر کی جوانی کی تصویر شیئر کر کے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے لکھا کہ ‘میری آواز ہی پہچان ہیں، گر یاد رہے، اور ایسی آواز کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔
اکشے کمار نے مزید لکھا کہ لتا منگیشکر جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے، میری دلی تعزیت اور دعائیں۔
Meri Awaaz Hi Pehchaan Hain, Gar Yaad Rahe…and how can one forget such a voice!
Deeply saddened by the passing away of Lata Mangeshkar ji, my sincere condolences and prayers. Om Shanti 🙏🏻— Akshay Kumar (@akshaykumar) February 6, 2022
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سدا بھار اداکار انیل کپور لکھتے ہیں کہ لتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا، اس طرح اس نے اپنی موسیقی سے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔
انیل کپور نے لکھا کہ وہ سکون سے آرام کرے اور اپنی چمک سے آسمان روشن کرے۔
ھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لتا جی ہمیشہ کے لیے ایک آئیکن ہیں، میں ہمیشہ ان کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا۔
اجے لکھتے ہیں کہ ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ ہم لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔
An icon forever. I will always savour the legacy of her songs. How fortunate were we to have grown up listening to Lataji’s songs. Om Shanti. My deepest condolences to the Mangeshkar family🙏
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) February 6, 2022
بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر وشال دادلانی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ‘ امید کرتا ہوں کہ یہ سچ نہ ہو، لیکن اگر ایسا ہے تو میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس نقصان اور غم کا اظہار کر سکوں۔
وشال نے مزید لکھا کہ لتا منگیشکر جی کی آواز انڈیا کی پہچان ہے، اور ہمیشہ رہے گی۔
Hoping against hope that this is not true. If it is….I dont even have the words to express the loss and grief. #LataMangeshkar ji ki awaaz India ki pehchaan hai, aur hamesha rahegi. pic.twitter.com/nmCWeWdRhr
— VISHAL DADLANI (@VishalDadlani) February 6, 2022
واضح رہے کہ برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر آج صبح ہی 92 سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
لتا منگیشکر کے معالج پریت سمدھانی نے پریس کانفرنس میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لتا جی کو نئے سال کے آغاز پر کورونا کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھی، جس کی وجہ سے ان کے اعضائے ریئسہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔