فیس بک اور اس کی مالک کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی مجموعی مالیت میں صرف ایک دن میں 29 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے کیونکہ کمپنی کے اسٹاک میں کم از کم 26 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جس سے 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ گراوٹ اس وقت ہوئی جب کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں فیس بک پر صارفین کی تعداد میں پہلی بار کمی آئی۔
واضح رہے کہ یہ اب تک امریکا میں کسی بھی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں ایک دن میں سب سے زیادہ کمی تھی۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی نے زکربرگ کو دنیا کا 12واں امیر ترین آدمی بنا دیا ہے۔
ان کی کل دولت اب 84.8 ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارت کے بزنس مین مکیش امبانی اور گوتم اڈانی سے بھی کم ہے۔ امبانی کی دولت 89.5 ارب ڈالرز اور اڈانی کے 90.5 ارب ڈالرز سے کم ہے۔