فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی بندش نےٹیلی گرام کےصارفین میں7 کروڑ کا اضافہ کردیا۔
ٹیلی گرام کے بانی پاول دروف نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز فیس بک کی بندش کی وجہ سے ٹیلی گرام کے 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا ۔
پاول نے کہا کہ پیر کے روز ٹیلی گرام کےصارفین میں ریکارڈ اضافہ ہوا،مجھے فخر ہے کہ ہماری ٹیم نےصارفین کے اضافے کو بہترین طریقے سے سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ میں دیگرپلیٹ فارمزسےآنےوالے7 کروڑصارفین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔
مانیٹرنگ فرم کے مطابق امریکا میں ٹیلی گرام ڈاؤن لوڈنگ کے56 ویں نمبرسےپانچویں نمبرپرآگیاہے۔
اس کے علاوہ ٹیلی گرام ، جو حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز کی فہرست میں شامل ہوا ہے ، رواں سال کے آغاز میں اس کے 50 کروڑ فعال صارفین تھے۔
واضح رہے کہ پیر کی رات فیس بک،واٹس ایپ اورانسٹاگرام کی سروسز7 گھنٹےمعطل رہی تھیں اور سروسزکی معطلی سےدنیا بھرمیں فیس بک کےاربوں صارفین متاثرہوئےتھے۔