فیس بک نے ایپ میںبڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت فیس بک اور میسینجر کو دوبارہ یکجا کیا جا رہا ہے .
یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے میسیجنر اور ایپ کو الگ الگ کر دیا گیا تھا جس سے صارفین الگ الگ ایپس استعمال کرتے تھے ، پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فیس بک کو احساس ہو کہ یہ فیصلہ سود مند نہیں اور اس حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے صارفین اپنا فیصلہ واپس لینے اور آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔
تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔