فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل استعمال کی عادت سے کئی لوگ جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے ہیں لیکن منیش سیٹھی نامی نوجوان نے اس کا حیران کن حل نکالا ہے۔
سان فرانسکو سے تعلق رکھنے والے بلاگر منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ہے جس کا کام انھیں فیس بک استعمال کرتا دیکھ کر تھپڑ مارنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون کو ملازمت پر رکھنے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا جس کے بعد کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ 8 ڈالر معاوضہ کی پیشکش کرتے ہوئے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔
منیش کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کے کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔
The story of Maneesh Sethi, the computer programmer who hired a woman to slap him in the face every time he used Facebook, resulting in massive productivity increase [read more: https://t.co/Q5fKjYtFSo] pic.twitter.com/d8pnt3Jd8k
— Massimo (@Rainmaker1973) November 10, 2021
اس حل پر منیش سیٹھی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا وہیں ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک بھی رد عمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔
🔥🔥
— Elon Musk (@elonmusk) November 10, 2021