فرانس نے بھی کورونا کا شکار افراد کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی

امریکا کے بعد فرانس نے بھی کورونا کا شکار افراد کے لیے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کورونا کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

فرانس کے وزیر صحت اولیور وارین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ لوگ اگر کورونا کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں اب 10 کے بجائے اب صرف 7 دن کے لیے قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔

اولیور وارین کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کے شکار شخص کا پانچویں روز ہی کویڈ 19 ٹیسٹ منفی آجائے تو وہ اس وقت ہی قرنطینہ سے باہر نکل سکتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی انہیں 10 روز کا ہی قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔ لیکن اگر ان کا ٹیسٹ منفی آجائے تو وہ 7 روز بعد نارمل زندگی اختیار کرسکتے ہیں۔

اولیور وارین کا کہنا تھا کہ اومیکرون کی وجہ سے ہم پورے جنوری میں چوکس رہیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسپین سمیت دنیا کے دیگر ملکوں نے افرادی قوت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قرنطینہ کی مدت میں کمی کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کے باعث عالمی وبا پر قابو پانے میں مشکلات آسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں