فرانس میں 24 گھنٹے میں 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

24 گھنٹے میں 364 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 386 ہو گئی ہیں۔

فرانس میں اس وقت کسی بھی بڑے یورپی ملک میں روزانہ انفیکشن کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ کر رہا ہے، پچھلے ہفتے کے دوران اوسطاً 3 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جو نومبر 2020 سے کورونا سے بیمار ہونے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

فرانس میں اب کورونا وائرس کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی نہیں ہو گی، اگر آپ کو تفریحی مقامات میں جانا ہےتو ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا۔

فرانس کی 77 فیصد سے زیادہ آبادی کو کوویڈ ویکسین کے دو شاٹس دئیے جا چکے ہیں۔

فرانس موجودہ لہر سے کس طرح ابھرتا ہے اسے اپریل کے صدارتی انتخابات میں اہم سمجھا جارہا ہے، جس میں صدر ایمانوئل میکرون کے انتخاب میں حصہ لینے کی بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنی امیدواری کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں