فرانس میں کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

فرانس میں کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوائے بغیر کوئی فرانس میں کسی کھیل میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

فرانس کی پابندی کے بعد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جاکووچ کی فرنچ اوپن میں شرکت مشکل ہو گئی۔

نوواک جاکووچ کو کورونا ویکسین نہ لگوانے کے سبب آسٹریلیا سے ملک بدر کیا گیا۔ وہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے میلبرن پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ گراس کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن 22 مئی سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں