فخر سے کہہ سکتا ہوں میرے بچے کبھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے: شتروگھن سنہا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اُن کے بچے کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار اداکار شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے بچے، بیٹی سوناکشی سنہا اور بیٹے لو سنہا اور کش سنہا، کبھی بھی منشیات سے وابستہ نہیں رہے۔‘

شتروگھن سنہا نے کہا کہ ’وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کے بچوں میں ایسی کوئی عادت نہیں ہے اور ان کی پرورش بہت اچھی ہے، اُنہوں نے کبھی اپنے بچوں کو منشیات میں ملوث ہوتے نہیں سنا اور نہ ہی دیکھا ہے۔‘

تجربہ کار اداکار نے یہ بھی کہا کہ والدین کو نظر رکھنی چاہیے اور اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے بچے غلط صحبت میں نہ پڑیں۔‘

اس سے قبل شتروگھن سنہا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ممبئی کروز شپ منشیات کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آریان خان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُنہیں مذہب کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ ‘کچھ لوگوں نے اب اس موضوع کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جو بالکل درست نہیں ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں