امریکا سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فائزر ویکسین کی سوا 3 لاکھ خوراکیں آج کراچی پہنچیں گی۔
امریکا کی جانب سے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین فائزر کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فائزر ویکسین کی 3 لاکھ 20 ہزار خوراکیں کراچی پہنچائی جائیں گی۔
رواں ہفتے فائزر ویکسین کی مزید 35 لاکھ خوراکیں پہنچائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 2 ہفتوں کے دوران فائزر ویکسین کی 60 لاکھ ڈوز پاکستان کو مل چکی ہیں۔