ادیس ابابا : ایتھوپیا عالمی ورثہ قرار دیا جانے والا تاریخی علاقے کا کنٹرول دوبارہ ایتھوپین فوج نے حاصل کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا میں کئی مہینوں سے جاری خانہ جنگی کسی حد تک رک گئی ہے جس کے بعد ٹگرے باغیوں (ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ) کے زیر قبضہ تاریخی علاقے لائی لیبیلا سمیت آمہارا اور آفر ریجنز کا کنٹرول ایک مرتبہ پھر ایتھوپین فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹگرے باغیوں نے کئی مہینوں خانہ جنگی کے بعد حکومت سے اپنے تنازعے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ تنازعے کے باعث ایتھوپیا میں انسانی بحران شدید ہوتا جارہا ہے جسے حل کرنے کےلیے عالمی ثالثی بھی کسی کام نہیں آرہی تھی۔
ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فوج نے لائی لیبلا کا کنٹرول بھی حاصل کیا ہے یا نہیں لیکن ایتھوپیا کے ڈپٹی وزیراعظم ڈیمیکی میکوننین حسن نے اتوار کے روز تاریخی علاقے کا دورہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لائی لیبیلا ایتھوپیا کا وہ تاریخی علاقہ ہے جہاں 12 ویں اور 13 ویں صدی عیسویں میں چٹانوں کے درمیان مسیحی عبادت گاہیں (چرچ) بنائی گئی تھیں، جنہیں 1978 میں یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔