غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت میں 1.6فیصد کمی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی فی بیرل قیمت 81.51ڈالرز پر آگئی۔
نیویارک سے جاری اطلاعات کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 70 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 82.17 فی بیرل ہوگئی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 80 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 80.79 فی بیرل ہوگئی ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل کی نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے.