افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد طالبان نے صدارتی محل کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے۔
سوشل میڈیا پر طالبان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں افغان طالبان کو صدارتی محل کے جم میں ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عناصر "#طالبان" يمارسون الرياضة في قاعة جيم بالقصر الرئاسي في #كابل pic.twitter.com/A2ZraOqHtm
— Mulhak – ملحق (@Mulhak) August 16, 2021
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو افغان صدر اشرف غنی کے ملک چھوڑ کر چلے جانے اور افغان طالبان کے صدارتی محل میں داخل ہونے کے بعد بنائی گئی ہے۔
ویڈیو میں طالبان کو صدارتی محل کے جم میں لگی مختلف مشینوں پر ایکسرسائز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل طالبان کی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس میں وہ ایک تھیم پارک میں ڈوجنگ کار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔