کابل: افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک اسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنےکی درخواست کی۔
آپ اس قوم کا سرمایہ ہیں۔ آپ ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں۔ آپ کو یہاں صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ اطمینان و سکون سے بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں۔ ہم آپ کی حفاظت اور ہر قسم کی آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہر لمحے موجود ہیں
طالبان رہنما لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کو یقین دہانی کراتےہوئے pic.twitter.com/T3Pnvow5bK— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 16, 2021
عبدالحمید حماسی کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز بلاخوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں، موجودہ نظام سے قبل اکثرخواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب انہیں بالکل نہیں ڈرنا چاہیے۔
طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ افغانستان کی خواتین ڈاکٹرز ہماری مائیں بہنیں ہیں۔