طالبان کا افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری

طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اہم حکمنامہ جاری کر دیا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئی ہے اور اس دوران ہی بورڈ میں انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ طالبان حکومت نے سابق افغان کرکٹر میر وائس اشرف کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم اگلے روز ہی متحدہ عرب امارات میں سابق چیئرمین عزیز اللہ فضلی کی آئی سی سی آفیشلز سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کر کے انتظامی تبدیلی سے آگاہ کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری طرف افغان بورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان نے وزیر اعظم اور بورڈ کے پیٹرن ان چیف ملا محمد حسن اخوند نے میر وائس اشرف کو نیا چیئرمین تعینات کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں