سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ٹوئٹر حکام کے مطابق یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کےلیے بنائی گئی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق عام شخص ٹوئٹر کو ایسی تصاویر یا وڈیوز ہٹانے کا کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہو۔
ٹوئٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنےآئی ہیں۔