شاداب خان آج بگ بیش کا میچ کھیلں گے لیکن کسی ساتھی کھلاڑی سے مل نہیں سکیں گے، لیکن کیوں؟

ٹی20 انٹرنیشنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آج برسبین ہیٹ کے خلاف سڈنی سکسرز کےلیے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ڈیبیو کرلیا۔

ڈیبیو کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کوویڈ-19 کے سخت پروٹوکول کے باعث ایک ہفتے تک اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں گھل مِل نہیں سکیں گے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں مسلسل ایک ہفتہ نہ ہونے کی وجہ سے شاداب ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل نہیں ہوسکیں گے، لیگ اسپنر نے پی سی آر ٹیسٹ کلئیر کرلیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی صحت کی ہر لمحہ نگرانی کی جائے۔

شاداب خان کو الگ ڈریسنگ روم دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے بینچ سے دور بیٹھنا ہوگا اور میدان میں ہونے والی سیلیبریشن میں بھی وہ حصہ نہیں لے سکیں گے.

برسبین ہیٹ کے خلاف میچ سے قبل انٹرویو میں شاداب خان نے کہا کہ سڈنی سکسرز میں اب تک اپنے سفر کو عجیب سا محسوس کررہا ہوں، یہ بہت عجیب ہے لیکن آج کل پوری دنیا میں عجیب و غریب چیزیں ہو رہی ہیں، مجھے امید ہے جلدی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شامل ہوجاؤں گا۔

شاداب خان اس میچ میں کوئی قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، انہوں نے 4 اوورز 27 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میانوالی میں پیدا ہونے والے نے پاکستانی اسٹار نے 64 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں 7.11 کی اکانومی ریٹ سے 73 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں