سیمی فائنل کے بعد حسن علی کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہو سکتا۔

قومی کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جانتا ہوں لوگوں کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا لیکن اس وقت مجھ سے زیادہ افسردہ کوئی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے مجھ سے ناامید نہ ہوں۔ میں کرکٹ کھیل کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

حسن علی نے کہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس سے مستقبل میں فائدہ حاصل کروں گا جبکہ سب لوگوں کی دعاؤں اور پیغامات پر شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں