ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قومی کرکٹرز عماد وسیم اور حارث رؤف سے آسٹریلوی کرکٹرز مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان کی ثقافت اور تفریحی مقامات سے متعلق بتا رہے ہیں۔
عماد وسیم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان اپنے دور کے بہترین کرکٹر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ فالو کئے جانے والا کھیل ہے جب کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔
اس کے علاوہ دونوں کرکٹرز نے مارکس سٹوئنیس اور ایڈم زمپا کو پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) سے متعلق بھی بتایا۔
مزید یہ کہ قومی کرکٹرز نے دونوں آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت بھی دی۔
Imad Wasim and Haris Rauf offered souvenirs and some interesting facts about Pakistan to Australians and fellow BBL players Adam Zampa and Marcus Stoinis ahead of tomorrow's semi-final in Dubai.#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/dogyp8VeMr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2021