آپ نے آج تک منفرد اجزاء اور مختلف طریقوں سے تیار کیے گئے جوس کا استعمال ضرور کیا ہوگا، اسی طرح مختلف اور منفرد ناموں والی اشیاء کا ذائقہ بھی ضرور چکھا ہوگا لیکن اگر کوئی شخص آپ کو خونی جوس کی آفر کرے تو آپ کا رد عمل کیا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جس خونی جوس کے چرچے ہیں وہ کسی انسان یا جانور کے خون سے نہیں بلکہ مختلف سبزیوں اور پھلوں سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ جوس بھارت کے شہر فرید آباد کی ایک گلی میں ریڑھی پر فروخت کیا جارہا ہے، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کرتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو کو کچھ ہی دنوں میں 2 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں جوس بیچنے والے شخص کو جوس بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دیکھاجاسکتا ہے کہ جوس فروش جوس میں پالک،کریلا ،آملہ، ہلدی ،گاجر چقندر ، نارنگی ،کالانمک اور لیموں کا عرق بطور اجزاء استعمال کرکے بنارہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوس کے بڑے گلاس کی قیمت 50 جب کہ چھوٹے گلاس کی قیمت 20روپے ہے۔