سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہی کورٹ نے کہا ہے کہ شہزادی کو کورونا کے درمیانی درجے کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جبکہ وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ بھی تھیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہی شہزادی کے والدین اور سوئیڈن کے بادشاہ اور رانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اس کے علاوہ سوئیڈن کے شاہی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہزادی سے ملاقات کرنے والوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔