سلمان خان کے 33 کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس میں ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کے دبنگ خان بننے تک کے سفر کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گی اور اسے او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلمان کے فلمی کیرئیر کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز، ان کی فیملی ، ساتھی اداکار، ہدایت کا اور پروڈیوسرز تک کو اس ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس سیریز میں سلمان کی ذات کے ان پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی جن سے مداح آج تک ناواقف ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان اس وقت کترینہ کیف کے ہمراہ ٹائیگر تھری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، سلمان بگ باس کے سیزن 15 کی میزبانی بھی کریں گے جس کیلئے ان کے 350 کروڑ روپے معاوضہ لینے کی اطلاعات ہیں ۔