سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد پھر بڑھنے لگی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو کورونا کے 50 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2 مریضوں کی اموات بھی ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں 59 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم 41 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 745 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 139 مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہے جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 47 ہزار 547 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 5 لاکھ 36 ہزار 626 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق اب تک 4 کروڑ 33 لاکھ 31 ہزار 327 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔