سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تمام عمرہ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کرانی ہوں گی جو کہ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہ ہو۔

نئی ہدایات تمام مسافروں پر لاگو ہوتی ہیں چاہے ان کی ویکسینیشن کی حیثیت کچھ بھی ہو، یہ پابندیاں 16 فروری سے نافذ العمل ہوں گی ۔

عمرہ زائرین کو توکلنا ایپ کے ذریعے یہ ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں داخل ہونے کیلئے ویکسین شدہ ہیں۔

اس سے قبل وزارت نے اعلان کیا تھا کہ عمرہ پر پابندی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا۔ کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سعودی عرب نے 5 جنوری کو دو عمروں کے درمیان دس دن کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

مکہ مکرمہ کی جامع مسجد اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازیوں کیلئے ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہے۔

جن عمرہ زائرین کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مل چکی ہیں وہ قرنطینہ نہیں کریں گے، لیکن واحد خوراک والے زائرین کو پانچ دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں