بھارت کے مشہور ہیر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کےسر پر تھوک دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹرینڈ کی جس میں جاوید حبیب خاتون کے بال کاٹنےکے دوران ان کے سر پر تھوکتے ہوئے نظر آئے۔
For those who goes to Javed Habib's saloon pic.twitter.com/dblHxHUBkw
— Rishi Bagree (@rishibagree) January 5, 2022
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک تربیتی سیمینار کے دوران ریکارڈ کی گئی جس میں ہیر اسٹائلسٹ جاوید حبیب کا خاتون کے بال کاٹتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘دیکھو بال گندے ہیں،کیونکہ شیمپو نہیں کیا، دھیان سے سنو اگر پانی کی کمی ہو تو تو یہ کہہ کر جاوید نے خاتون کے سر پر تھوک دیا او کہا کہ اس میں بہت جان ہے’۔
جاوید کے اس عمل پر سیمینار میں موجود خواتین نے تالیاں تو بجائیں لیکن بال کٹوانے والی خاتون بظاہر غصے میں تھیں۔
Ms. Pooja's response pic.twitter.com/QKvyoMlCHU
— Kungfu Pande 🇮🇳 (Parody) (@pb3060) January 6, 2022
جاوید حبیب کی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت پوجا گپتا کے نام سے ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈکرتے ہوئے کہاکہ جاوید حبیب کی جانب سے بال کاٹنے کیلئے پانی نہ ہونے کی صورت میں تھوک کے استعمال کی ترغیب کے بعد وہ کبھی ان سے بال کٹوانے نہیں جائیں گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی ہیئر اسٹائلسٹ کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔