سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی، دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے میں  سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا  51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں