آپ نے اگر سروس سٹیشن پر گاڑیاں نہیں بھی دھلوائیں تو وہاں پر گاڑیوں کی صفائی ہوتی ضرور دیکھی ہو گی ، مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سروس سٹیشن پر ایک کتا مزے سے اپناا مساج اور دھلائی کروا رہا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک سروس سٹیشن پر گاڑی کی دھلائی جاری تھی کہ ایسے میں گرمی اور دھول مٹی کا مارا ہوا کتا وہاں پہنچ گیا اور صفائی کی خودکار مشینوں کے نرم و ملائم کپڑے کے ساتھ اپنی کمر لگا دی ، گھومتی مشینوں کے ساتھ لگے ٹھنڈے اور گیلے مائیکرو فائبر کے مزے لینے لگا۔
ادھر ٹھنڈے اور گھومتے فائبر نے کتے کی کمر پر مساج بھی کیا اور گرمی بھی دور کی ، جس کا اندازہ ویڈیو میں کتے کو مساج کرواتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ 58سیکنڈ تک اپنی کمر کا مساج اور صفائی کرانے کے بعد کتا اپنے راہ چل پڑا ۔
ویڈیو کس جگہ کی ہے یہ تو معلوم نہیں ہو سکا مگر ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ اور پسند کر چکے ہیں جبکہ ویڈیو پر ہزاروں افراد نے تبصرہ کیا ہے ۔