ممبئی : بھارتی ریاست میں سانپ کو راکھی باندھنے کے چکر میں نوجوان جان گنوا بیٹھا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں منائے جانے والے راکھی کے تہوار کا مقصد بہنیں بھائیوں کی طویل زندگی کی دعا کرتی ہیں اور ان کی حفاظت کے لئے دعا کے انداز میں ان کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں۔
اس مرتبہ راکھی کے تہوار پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ جب بھارتی ریاست بہار میں سانپوں کے شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنے والے 25 سالہ نوجوان نے رکھشہ بندھن کو الگ انداز میں منانے کی کوشش کی۔ اس نے سانپ کو راکھی باندھنے کا فیصلہ کیا اور اس تہوار پر سانپ کو راکھی باندھنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں وہ اپنی ہی جان گنوا بیٹھا۔
बिहार के सारण में बहन से साप को राखी बंधवाना महंगा पड़ गया साप के डसने से भाई की चली गई जान pic.twitter.com/675xsgnZ6N
— Tushar Srivastava (@TusharSrilive) August 23, 2021
اس سارے واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے من موہن نے ایک ہی وقت میں دو سانپوں کو پکڑ رکھا ہے ، جبکہ اس کی ماں اور دونوں بہنیں بھی وہیں موجود ہیں۔