جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ 9فروری کے ایونٹ میں ممکنہ طور پر گلیکسی ایس22 متعارف کروانے جا رہی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق سام سنگ کے گلیکسی ایس ڈیوائسز عام طور پر نان فولڈنگ فونز ہوتے ہیں۔
ایونٹ میں صرف گلیکسی ایس22 کا اعلان نہیں ہوگا بلکہ افواہوں سے معلوم ہوتا ہے کہ گلیکسی ٹیب ایس8 ٹیبلٹس بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جوکہ ٹیب ایس7 ڈیوائس کے مقابلے میں بہتر ہوگا۔
اسکے ساتھ گلیکسی ہوم منی 2 کے نام سے جانے والے ایک نئے اسمارٹ اسپیکر کے بارے میں بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، جس کی پروڈکشن حال ہی میں شروع ہونے کی خبر ملی ہے۔
گلیکسی ایس22 سیریز
نیا سال اپنے ساتھ فلیگ شپ سام سنگ گلیکسی ایس اسمارٹ فونز کی ایک نئی لائن اپ لے کر آیا ہے، جو تین ڈیوائسز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
اس میں گلیکسی ایس 22، گلیکسی ایس 22 پلس اور گلیکسی ایس 22 الٹرا شامل ہیں۔
امریکا میں جو فونز متعارف کیے جائیں گے ان تینوں اسمارٹ فونز میں کوالکوم پروسیسر اسنیپ ڈریگن8 جنریشن1 دینے جانے کا امکان ہے جب کہ یورپ سام سنگ کے اپنے ایکسی نوس2200 پروسیسر دیا جا سکتا ہے۔
نئے سام سنگ فونز میں ممکنہ طور پر الٹراسونک اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر ہوں گے۔
گلیکسی ایس22 اور گلیکسی ایس22 پلس میں ممکنہ طور پر 8 جی بی ریم ہوگی اور 128 یا 256 جی بی اسٹوریج پیش کی جائے گی۔
یہ فونز بلیک، وائٹ، پنک گولڈ اور گرین میں دستیاب ہوں گے.