سابق امریکی فوجی عبدالغنی کی حاضر دماغی، مگرمچھ کو کوڑے دان میں بند کردیا

امریکا کے سابق فوجی عبد الغنی ملک نے حاضر دماغی اور مہارت سے گھر میں گھنسے والے مگر مچھ کو کچرے کے ڈبے میں بند کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سابق فوجی عبد الغنی کو کچرے کے ڈبے کے ذریعے مگر مچھ کو قابو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مگرمچھ آیا تو اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے ،عبد الغنی نے کچرے کے ڈبے کا رخ مگرمچھ کی طرف کرکے ڈبے کو آگے بڑھانا شروع کردیا اور جانور کو نقصان پہنچائے بغیر قابو کرلیا۔

بعد ازاں عبد الغنی کو مگر مچھ کو گھر سے دور لےجا کر چھوڑ تے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں