آن لائن میٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی معروف سائٹ اور ایپلی کیشن ’زوم‘ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس میں زوم پر کالز کے لئے ترجمے اور ٹرانسکرپشن بھی شامل ہے۔
زوم ایپلیکیشن کی جانب سے اس فیچر کے لئے مشین لرننگ اور نیچر لینگوئج پراسیسنگ کو استعمال کیا جائے گا تاکہ کال میں بولی جانے والی زبان کا ٹرانسکرائب ریئل ٹائم میں ہوسکے۔
زوم فیچر میں کال ختم ہونے کے بعد کال میں شامل ہر فرد کے لیے اس کا ترجمہ مادری زبان میں ہوسکے۔
زوم کے عہدیداران نے اس موقع پر بتایا کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں ستمبر میں دستیاب ہوگا جبکہ تمام صارفین کے لیے اسے 2021 کے آخر تک متعارف کروا دیا جائے گا۔
اس فیچر کے لیے زبانوں کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی مگر کمپنی 2022 کے آخر تک ٹرانسکرپشن کے لیے 30 اور ترجمے کے لیے 12 زبانوں کے آپشن فراہم کرے گی۔