‘زندگی بہت مختصر ہے’ سدھارتھ شکلا کی پرانی ٹوئٹ وائرل

بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار سدھارتھ شکلا کے انتقال کے بعد زندگی سے متعلق ان کی کچھ پرانی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جارہا ہے۔

سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کچھ ٹوئٹس وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ زندگی بہت مختصر ہے جبکہ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے زندگی کو غیر متوقع قرار دیا تھا۔

فروری میں کی گئی ٹوئٹ میں سدھارتھ شکلا نے لکھا تھا کہ ‘زندگی بہت مختصر ہے یہ فکر کرنے کے لیے کہ دوسرے کیا کہتے ہیں یا آپ کے بارے میں سوچتے ہیں صرف زندگی سے لطف اندوز ہوں اور ان کو بات کرنے دیں’۔


اس سے قبل ستمبر 2020 میں کی گئی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘آپ جو کچھ آج کرتے ہیں وہ آپ کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے، آپ صرف ایک مرتبہ جیتے تو اسے شیر کی طرح جیئیں چاہے وہ ایک دن کی ہی کیوں ہو، بجائے اس کے کہ آپ زندگی کو بھیڑ کی طرح بسر کریں’۔


سدھارتھ شکلا کے انتقال پر بھارتی میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداح گہرے دکھ اور صدمے میں ہیں جبکہ ان کے حوالے سے ‘Rest in Peace’ کا ہیش ٹیگ پاکستان میں بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں