رونا لیلی 69 برس کی ہو گئیں

پاکستانی فلموں کو کئی یادگار گیت دینے والی گلوکارہ رونا لیلی نے زندگی کی 69بہاریں دیکھ لیں ۔

گلوکارہ رونا لیلی نے فنی کریئرر کا آغاز 1965 میں پاکستانی فلم جگنو سے کیا، پانچ دہائیوں پر مشتمل میوزیکل کریئرر میں رونا لیلیٰ نے بے شمار گیت گائے۔

انہوں نے بنگالی، اردو، پنجابی، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

تین روز میں تیس گانے ریکارڈ کروانے پر رونا لیلیٰ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل ہے ۔

رونا لیلیٰ کے مشہور نغموں میں میرا بابو چھیل چھبیلا، جب ہم نہیں ہوں گے، یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپ کا، دل دھڑکے میں تم سےکیسے کہوں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں