نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر کسی وارننگ کے بغیر بہت کم وقت میں حملہ کر سکتا ہے۔
برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو چیف نے کہا کہ روس کی مختصر نوٹس پر یوکرین پر حملہ کرنے کی پوری تیاری ہے۔
حملے کے لیے روس کے پاس فوج اور دیگر صلاحیتیں مناسب تعداد میں موجود ہیں، روس کی تیاری صورتحال کو بہت خطرناک بنا رہی ہے۔