زمین کے بعد خلا میں بھی فلم کی عکس بندی ہوگی ،روس کی فلم ساز ٹیم فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں روانہ ہو گئی۔
روسی اداکارہ ‘یولیا ۔پیریسلیڈ ‘ فلم ڈائریکٹر اور کیمرہ مین 12 روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں رہیں گے۔پروجیکٹ کے تحت یہ تینوں افراد ’’دی چیلنج‘‘ نامی فلم کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے جس کی کہانی یہ ہے کہ ایک ڈاکٹر قلیل مدت کے نوٹس پر خلائی اسٹیشن روانہ ہوتا ہے جہاں وہ ایک خلانورد کی جان بچاتا ہے۔
یہ کسی بھی ملک کی طرف سے پہلی مرتبہ خلا میں فلم کی عکس بندی ہو گی اور یہی وجہ ہے کہ اُس نے امریکا کے ادارے ناسا اور نجی امریکی کمپنی اسپیس ایکس کی خلا کی جانب پرواز سے قبل ہی اپنے اس انوکھے پروجیکٹ کیلئے اپنی پرواز کا شیڈول طے کیا۔
یاد رہے کہ ناسا اور اسپیس ایکس مل کر معروف امریکی ادارہ ٹام کروز کو خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن روس نے امریکی اداروں کے پروجیکٹ سے قبل ہی اپنی ٹیم کو آج (منگل) کے دن روانہ کرنے کا پلان بنایا ہے۔ اگرچہ ٹام کروز کی خلا میں فلم کا اعلان 2020ء میں کیا گیا تھا لیکن اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔