راشد خان پی ایس ایل میں شرکت کیلئے پرجوش

افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیگ کے ہمراہ اگلے سفر کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے پیغام میں لکھا کہ نیشنل ڈیوٹی پوری کر لی اب پی ایس ایل کھیلنے کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ لاہور قلندرز میں شامل ہونے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا آغاز کل ہو گا، پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

لاہور قلندرز اپنے سفر کا آغاز 29 جنوری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیل کر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں