راج کندرا نے اپنی جائیداد شلپا شیٹی کے نام کردی

غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے معروف بزنس مین راج کندرا نے اپنی کروڑوں کی جائیداد اپنی اہلیہ شلپا شیتی کے نام کردی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق بیل پر رہائی حاصل کرنے والے راج کندرا نے حال ہی میں اپنی 38 کروڑ 50 لاکھ کی مالیت کی جائیداد اداکارہ کے نام کردی ہے۔

اس جائیداد میں پانچ فلیٹ پر مشتمل عمارت کی پہلی منزل اور جوہو میں واقع سمندر رخ بنگلا شامل ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی نے جائیداد منتقلی کے لئے دستاویزات کے عوض 1 کروڑ90 لاکھ بھارتی روپے ادا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو ایک ساتھ شمیتا شیٹی کی برتھ ڈے پارٹی پر دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں 2 ماہ جیل میں رکھا گیا تھا ۔

بعدازاں انہیں 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں