کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذرائع ابلاغ کو مطمئن کرنے کے لیے 3رکنی کمیٹی بنادی ہے۔
انہوں نے کہا کمیٹی میں کلچرل کمیشن کا رکن،میڈیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور پولیس چیف شامل ہوں گے۔ کمیٹی ذرائع ابلاغ کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کرے گی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کمیٹی ذرائع ابلاغ کے خدشات اور تحفظات دور کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی۔