دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 97لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 57ہزار ہلاک

جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 28 کروڑ 97 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 54 لاکھ 57 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 28کروڑ97 لاکھ 14 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 54 لاکھ 57 ہزار331 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 89 ہزار 82افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 3 کروڑ 95 ہزار 275 ہو گئی۔وائرس کے3 کروڑ 6 ہزار 193 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 25 کروڑ 41لاکھ 61 ہزار451 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 5 کروڑ 58لاکھ 64ہزار519 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 48لاکھ 89 ہزار 132افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 47 ہزار162افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 81ہزار770شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ22 لاکھ 91 ہزار 507 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 19ہزار139لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، جرمنی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ اٹلی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں