دُنیا بھر میں کورونا سے 25کروڑ3لاکھ افراد متاثر، 50لاکھ 62ہزار ہلاک

جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 25 کروڑ 3 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 50 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 25کروڑ 3 لاکھ 53 ہزار872 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 50 لاکھ 62ہزار 229افراد جان کی بازی ہار گئے۔وائرس سے متاثرہ 72 ہزار 967افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 86لاکھ 76 ہزار799 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 86 لاکھ 3ہزار832 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 22 کروڑ 66لاکھ 14 ہزار 844 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 73لاکھ 13ہزار412 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 43لاکھ 54 ہزار966 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 75 ہزار95 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 60ہزار787 شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 18لاکھ 74 ہزار 324 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 9ہزار417 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں