دورہ پاکستان، کوچنگ کنٹریکٹ کی صورتحال واضح کی جائے، جسٹن لینگر

سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان سے قبل ان کے کنٹریکٹ کی صورتحال کو واضح کیا جائے۔ بصورت دیگر وہ دورہ پاکستان کا بائیکاٹ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کیگرو اوپنر اور مجودہ کوچ جسٹن لینگر کوچنگ معاہدے کے حوالے سے صورتحال واضح نہ ہونے کے باعث چراغ پا ہوگئے۔ انھوں نے دورہ پاکستان کے بائیئکاٹ کابھی اشارہ دیا ہے۔ ٹاپ سیکرٹ میٹنگ میں توسیع نہ ملنے پران کا یہ رد عمل سامنا آیا۔

جسٹن لینگر کا کوچنگ معاہدہ رواں برس جون میں ختم ہونے والا۔ آسٹریلوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی نے ان کا مقدمہ مضبوط کردیا ہے تاہم بورڈ ان کے کوچنگ معاہدے میں توسیع سے ہچکچارہا ہے۔ گذشتہ دنوں لینگر کی ٹاپ آسٹریلوی آفیشلز سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران تلخ کلامی بھی سامنے آئی۔

بورڈ نے ان کے سامنے 12 سے 14 ماہ مزید کام جاری رکھنے کا کہا۔ اس دوران کینگروز کو ایشیائی مممالک کے 3 ٹورز سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ تاہم لینگر نے اس میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ گذشتہ 4 برس سے ٹیم کے ساتھ ہیں اور ٹیم کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کپتان پیٹ کمنز کے بظاہر تعلقات خوژگوار ہیں تاہم عوامی سطح پر انھوں نے کھل کرحمایت نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کی پیش نظر لینگراپنے مطالبات نہ مانے جانے پر دورہ پاکستان سے انکار کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں